دعویٰ استقرار حق
Admin
10:49 AM | 2020-01-13
دعویٰ استقرار حق سوال : ایک بیرون ملک پاکستانی نے اپنا مسئلہ بیان کیا کہ ہم بھائی ہیں ایک بہن ہے ایک والدہ ہے مرحوم والد کی جائیداد فروخت کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان میں ہے تو اس کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں ؟ حل: بھئی سب سے پہلے تو اگر آپ پاکستان میں نہیں آسکتے تو آپ اپنے کسی با اعتمادبندے کو وہ آپ کا رشتے دار بھی ہوسکتا ہے وہ آپ کا دوست بھی ہوسکتا ہے لیکن با اعتماد ہوتو اس بندے کوآپ اپنا سپیشل پاور آف اٹارنی مقرر کریں ۔ سپیشل پاور آف اٹارنی مختار نامہ خاص اس کو دیں اور اس میں یہ ذکرکریں کہ اس جائیداد کے متعلق ہم دے رہے ہیں یہ ہمارے نام ٹرنسفر کروائ
اور ٹرانسفر کروانے کے بعد اس کے تمام لوازمات پورے کرئے ۔ جب آپ سپیشل پاور آف اٹارنی کا ایک عمل ہوتا ہے وہ آپ اپنے وکیل صاحب سے بات کریں گے جو جس شہر میں بھی ہیں وہاں پے آپ اپنے وکیل صاحب سے بات کریں گے ان سے مشورہ لیں گے تو وہ آپ کوپورا عمل بتا دے گے کہ کیسے سپیشل پاور آف اٹارنی بنتا ہے؟ میں ایک علیحدہ پروگرام بھی کردوں گا کہ سپیشل پاور آف اٹارنی کیا ہوتا ہے؟اور جنرل پاور آف اٹارنی کیاہوتا ہے؟اس کے بعد جب سپیشل پاور آف اٹارنی آپ مقرر کرلیں گے تو پھر آپ نے ایک دعویٰ دائر کرنا ہے جس کو اردو میں کہتے ہیں دعویٰ استقرار حق اور انگلش میں کہتے ہیں دعویٰ استقرار حق اس میں آپ سب نے پارٹی بننا ہے اور آ پ سب کی نمائندگی کرئے گا وہ مختار خاص اور مد علیہ میں عوام الناس ہوگی اور وہ ادارہ ہوگا جس کی ڈومین میں وہ پراپرٹی آتی ہے خواہ وہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ہے ، خواہ وہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ڈیپارٹمنٹ ہے ، خواہ وہ کوئی سوساءٹی ہے جو بھی اس کے ٹرانسفر کے اختیارات رکھتی ہے وہ پارٹی بنے گے ۔ اس دعوے میں آپ نے یہ تحریر کریں گے کہ میرے والد صاحب فلاں فلاں تاریخ کو فوت ہوگئے ہیں ، میرا شوہر فلا ں فلاں تاریخ کو فوت ہوگیا ہے اس کا یہ دیتھ سرٹیفکیٹ ہے ، اس کی یہ جائیداد ہے جو اس عدالت کے دائرہ کار میں آتی ہے ، اس عدالت کی سماعت میں آتی ہے ۔ ہم اس کے وارثان ہیں ہمارے علاوہ کوئی دیگر وارث نہیں ہے ان کے ماں باپ بھی فوت ہوچکے ہیں اور ہم ہیں انکے وارث ۔ یہ دعویٰ دائر کریں کہ ہ میں قانونی وارث اعلان کردیں اور متعلقہ ادارے کو ہدایت کی جائے کہ ان کے نام ٹرانسفر کردیں ۔ وہ دعویٰ آپ کا ڈگری ہوجائے گا ۔ ڈگر ی ہونے کے بعد اس دعوے کا حکم نامہ فیصلے آپ ڈگری شریف میں آپ لے کے جائیں گے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے پاس ۔ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ جو ہے وہ آپ کے نام آپ کے باپ کی پراپرٹی بطور قانونی وارثان منتقل کردے گی اور منتقل کرنے کے بعدآپ خود آنا پڑیگا یا آپ پھر مختار عام کسی کو مقرر کردیں ۔ وہ ادھر آپ کی پراپرٹی فروخت کردےگا ۔
Leave a comment